Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری اداروں میں بھرتیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

سرکاری اداروں میں بھرتیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سرکاری اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق پہلے سے جاری بھرتیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ یکم فروری 2023 سے اب تک کی تمام بھرتیوں کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں