Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد

سرکاری اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری اداروں میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی۔

وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پہلے سے جاری بھرتیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس کے علاوہ یکم فروری 2023 سے اب تک کی تمام بھرتیوں کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں