اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹھنڈی ہوا چلنی ہے تو سب کو لگنی چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کہا کہ مجھے پارٹی قیادت نے پارلیمنی لیڈر بنا دیا ہے مجھے کابینہ کا رکن ہونے سے زیادہ اس پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور یا کسی بھی وزیر اعلیٰ کے کہنے پر فوجداری مقدمے ختم نہیں ہو سکتے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام کے مسائل اور مسنگ پرسنز والا معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں آج قائدِ ایوان کا انتخاب کیا جائے گا
شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان ایوان میں موجود ہیں۔
حکمران اتحاد کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے شہباز شریف امیدوار ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان ان کے مدمقابل ہوں گے۔



















