وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر اسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے انہوں نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب کینسر اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا۔
اس حوالے سے مریم نواز شریف کو کینسر اسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد انہوں نے کینسر اسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہترین اسپشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے، پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔
اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق، ڈاکٹر عدنان،چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری کو آپریٹو، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔



















