Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔

بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا درس دینے والے خود نانا کی سیاست دفن کرچکے ہیں، کل جمہوریت کیلئے بہت ہی افسردہ دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ سوچا نہیں تھا جس کے پاس مینڈیٹ نہیں اس کے ہاتھ میں بٹن دے دیا جائے گا، وہ ہار کہاں گئے جو سوئس میں پڑے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے نام کے ساتھ بھٹو لگانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، یہ اپنے مفادات کیلئے اکھٹے ہوتے ہیں اس لیے پاور شیئرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا ایک کارکن پولیس تشدد سے بستر مرگ پر ہے،آئی جی پنجاب کو ہٹایا جائے، اس ماحول میں کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا۔

اسمبلی اجلاس میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سائفر کو بنیاد بناکر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں، سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہمارا لیڈر جھکا ہے نہ ہم جھکیں گے، کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں