سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی پارٹی بنانے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 5 سال گالم گلوچ میں گزرے، کوئی کام نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس دفعہ الیکشن کے بارے میں جو ابہام پیدا ہو گیا ہے اس پرعدالت کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنا رہا لیکن ملک میں ایک نئی جماعت کی ضرورت ہے، میرے جو دوست سیاسی جماعت بنائیں گے میں اس کا حصہ ہوں گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر زیادتی کی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس دلیل کی طاقت ہے، آپ ان سے بحث نہیں کر سکتے، جب تک ہم ملکر نہیں بیٹھیں گے تو بات نہیں بنے گی، سب کو اپنے دل میں وسعت پیدا کرنا پڑے گی۔



















