پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 نے ووٹ دیے، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نے کہا کہ اب آپ ہی بتائیں انٹراپارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔



















