کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر حصوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کی ہے، جس سے گوادر سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے حکام نے الرٹ بھی جاری کردیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ نیا اسپیل آج سے شروع ہورہا ہے جو دو دن تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایاکہ امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج درجہِ حرارت منفی 5، قلات منفی 6 اور ژوب منفی 2 ریکارڈ ، بارکھان 2، پنجگور 1، خضدار 0 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گوادر 9 اور پسنی 8 اورماڑہ 8 جبکہ جیوانی 5 ، دالبندین 0 ، سبی 8 ، لسبیلہ 6 جبکہ تربت میں 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



















