سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس ایل کے میچ کے دوران سڑک کی بند ش کو روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پی ایس ایل میچز کے لئے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پی ایس ایل کے میچز کے دوران سوک سینٹر تا اسٹیڈیم تک کی بندش سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ضرورت سمجھے تو صرف اسٹیڈیم میں ٹیم کی آمدورفت کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ عام ٹریفک کے لیئے بند کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ جس دن لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو پھر وہ بہت کچھ کریں گے، آپ لوگ لکھ کر دیں کہ بلاوجہ کوئی سڑک بند نہیں ہوگی۔
چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے پی ایس ایل کے لئے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر پولیس حکام کو سر شاہ سلیمان روڈ کی بندش سے متعلق 6 مارچ تک مشترکہ جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم کے قریب تعلیمی اداروں کی جانب سے سڑکوں کی بندش پر اعتراض اٹھا یا گیا تھا ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ سڑکوں کی بلاوجہ اورگھنٹوں بندش سے طلبا کاتعلیمی نقصان ہورہا ہے، میچ کے دوران سڑکوں کوبند کردیا جاتا ہے جس سے طلبا کوتعلیمی اداروں میں آنے جانے میں مشکلات ہوتی ہیں۔
عدالت نے معاملہ پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔



















