Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ مجوزہ نام سامنے آگئے

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کے حوالے سے مجوزہ نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی کابینہ میں 12 وزراء کو شامل کیا جائے گا جبکہ کابینہ کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا، فضل الہیٰ، مینا خان آفریدی، قاسم علی شاہ کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ مینا خان کو تعلیم، فضل الہیٰ کو ٹرانسپورٹ اور قاسم علی شاہ کو محکمہ صحت کا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ خلیق الرحمٰن، میاں عمر،  مشتاق غنی، ڈاکٹر امجد، شفیع جان اور اکبر ایوب کو بھی کابینہ میں لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مردان سے ظاہر شاہ طورو، بونیر سے ریاض خان، ملاکنڈ سے شکیل خان، دیر سے شفیع اللہ اور لیاقت علی بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قبائلی اضلاع سے انور زیب اورعدنان قادری کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

متعلقہ خبریں