Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوگا، کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شرکت کرینگے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دیگر پارلیمانی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواستوں کاجائزہ جاری ہے، الیکشن کمیشن کےلاء ونگ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم پرکام شروع کردیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی 23 مخصوص نشستیں کس تناسب سے تقسیم کی جائیں، فیصلہ کمیشن کرے گا، لاء ونگ مخصوص نشستوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ کل کمیشن کے سامنے رکھے گا۔

متعلقہ خبریں