Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل کا بڑا فیصلہ

مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے کسی بھی جماعت کو محروم نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ ہمارا مینڈیٹ چوری کرلیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلہ سنایا ہے۔

اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی اور سینیٹ الیکشن بھی ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں