Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہو گا یا 13 کو؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

پاکستان میں پہلے روزے سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 شعبان کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہو گا۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز پیر کو ہوگا۔

چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ 12 مارچ منگل کو جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 13 مارچ بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

یاد رہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں