پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست میں نام ختم ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 9 مخصوص نشستوں پر ن لیگ سے اضافی نام مانگ لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 9 مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی نو مارچ تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، مسلم لیگ ن اضافی ترجیحی فہرست نو مارچ تک جمع کروائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارواں کی حتمی فہرست 20 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسرمقرر کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی نو مخصوص نشستوں کا کوٹہ ن لیگ کو الاٹ کیا جا چکا ہے۔



















