Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 20 مخصوص نشستیں الاٹ

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 20 مخصوص نشستیں الاٹ کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ، جمعیت، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو نشستیں مل گئیں۔

دستاویز کے مطابق جمعیت علماء اسلام کو 8، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 5،5 نشتیں ملیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ایک ایک نشست دیدی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جمعیت کی نعیمہ کشور، ستارہ آفرین، ایمن جلیل، مدینہ گل آفریدی رکن اسمبلی بن گئیں، اسی طرح رابعہ شاہین، نیلوفر بیگم، ناہیدہ نور اور عارفہ بی بی بھی جمعیت کی رکن اسمبلی ہونگی۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون اورجمیلہ پراچہ ہونگی جبکہ پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، نائمہ کنول، مہر سلطانہ، اشبر جدون اور فرزانہ شیرین ہونگی۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی نادیہ شیر اور عوامی نیشنل پارٹی کی خدیجہ بی بی رکن اسمبلی بن گئیں۔

متعلقہ خبریں