اسلام آباد: حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل کرنے کے بعد قومی اسمبلی کے کل 336 ارکین میں سے 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی ہے۔
حکمران اتحاد کے ارکان کی مجموعی تعداد 229 ہوگئی ہے جبکہ ن لیگ 123، پیپلز پارٹی 73، ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5، آئی پی پی 4، مسلم لیگ ض کو 1 اور باپ کو 1 نشست ملی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت 224 ارکان پر بنتی ہے۔



















