Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے مانا ہے کہ بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، جو ریفرنس صدر زرداری نےعدالت کو بھیجا اس کے جواب میں مانافیئرٹرائل نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ عدالت نےکہاماضی کی غلطیاں درست کرنےکیلئےفیصلہ سنارہےہیں،عدالت نے کہا ہم ماضی کی غلطیاں درست کرنےکیلئےفیصلہ سنارہےہیں، آج تاریخی قدم اٹھایا گیا، 44 سال بعد تاریخ درست ہونےجارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ اس فیصلے کی وجہ سے اب ہم آگے جاسکیں گے، تفصیلی فیصلہ آئے گا میں بات کرسکوں گا۔

ان کا مز ید کہنا تھا کہ عدالت پر اس داغ کی وجہ سے عوام سمجھتے تھے کہ انصاف ملنا مشکل ہو گا، تمام ججز کا شکر گزار ہوں، وکلاء کا بھی شکر گزار ہوں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ نظام صحیح سمت چلنا شروع ہو جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں