اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات
براہ راست دیکھیں:https://t.co/vaK1egyZCN #BOLNews #PMShehbazSharif pic.twitter.com/n54cZxvmBd— BOL Network (@BOLNETWORK) March 6, 2024
ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
دوران ملاقات آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔



















