پاکستان میں پہلے روزے سے متعلق رویت ہلال کمیٹی سے اہم خبر آگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔



















