Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر مشین ریڈیبل ‏پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 سے بڑھا کر 4500 کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزارسے بڑھا کر 7 ہزار500 روپے کر دی گئی ہے۔

10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 سے 6700 کردی گئی جبکہ 10سالہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے 11 ہزار 200 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس کی فیسیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی فیسوں کا اطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹس پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں