Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا جارہا ہے، عشائیہ میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، آئی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی، این پی اور مسلم لیگ (ضیاء) کے رکن قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو استقبالیہ دیں گے۔

اس کے علاوہ عشائیہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا اور صدر پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے بھی تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عشائیہ کے دوران پارٹی رہنماؤں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں