Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار کی تبدیلی کا امکان

کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ راجہ رفعت مختار کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو تین نام بھیجے جائیں گے، جن میں غلام نبی میمن، ڈاکٹر امیر شیخ اور جاوید عالم اوڈھو کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام نبی میمن کے آئی جی سندھ کی تعیناتی کا وقی امکان ہے جبکہ غلام نبی میمن اس سے قبل بھی آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ چند روز میں حتمی نام وفاق کو بھیج دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں