Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ایس پی شہر بانو نقوی کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی کو گلے لگایا اور تھپکی دی جبکہ اے ایس پی شہر بانو نے اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہا اور انکو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے کہا کہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہور، ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں