Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔

اشتہاری قرار دیئے جانے والے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ، ملک حیدر، ثمر، عدنان اشرف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں