Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے ’انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر سرگودھا پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دورے کے دوران ڈویژن کے پہلے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وہ ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات بھی کریگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل پینا فلیکس اور ہورڈنگز بورڈ لگا دیئے گئے،سرکٹ ہاؤس، کمشنر آفس کے اطراف کی شاہراہیں پینا فلیکسز سے سجا دی گئیں۔

سرکٹ ہاؤس اور کمشنر آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں پی ٹی آئی کا پراپیگنڈہ قطعی بے بنیاد ہے، سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بارے میں ایکس (ٹوئٹر) پر پیش کردہ لیٹر محض ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایس سی سی ایف ڈی میں سرگودھا کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی منظوری اگر ہوئی تو بنوایا کیوں نہیں گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن اور کام کرنے کی رفتار دیکھ کر پی ٹی آئی پر سکوت مرگ طاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم انشاء اللہ اتنا کام کرے گی کہ 5 سال بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

متعلقہ خبریں