صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بڑی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔
جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت منظوری دی۔
عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی منظوری بھی دی۔
انہوں نے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی، وہ لاہو رہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔



















