Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کیلئے ملکر چلنا ہوگا، اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کیلئے ملکر چلنا ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کیلئے ملکر چلنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے کہا سب کو ملکر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا، ذاتی دشمنی کے بجائے سسٹم کے حق میں کام کرنا ہوگا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط ہیں، چارٹرآف اکانومی اورڈیموکریسی وقت کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستان کو آگے لے کر چلنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے دنیا میں ہمارا اچھا تاثر نہیں جارہا، ماضی کو بھول جائیں ہم سب مل کر کام کریں۔

متعلقہ خبریں