سب سے مختصر اور طویل دورانیے کے روزے سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ممکنہ طور پر رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس سال وہ کون سے ممالک ہوں گے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ طویل ہوگا یا وہ ملک جہاں سب سے کم وقت کے روزے ہوں گے۔
فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔
پاکستان میں رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے روزے رکھنا ہوں گے بعض جگہوں پر اس کا دورانیہ 14 گھنٹے تک بھی جا سکتا ہے۔
اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔



















