سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرویز پولیس میں گریڈ 15 تک کی 2331 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔
وزارت مواصلات مذکورہ اسامیوں پر آئندہ ہفتے سے بھرتی کا عمل شروع کرے گی، سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل والوں کو متعلقہ صوبوں میں تعینات کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے گریڈ 7 کے جونیئر پٹرول افسر کی سب سے زیادہ 2100 خالی اسامیوں، گریڈ 15 کے اسسٹنٹ کی چار اسامیوں، گریڈ 14 کے سٹینوٹائپسٹ کی 35، گریڈ 13 کے فوٹوگرافر کی 46، گریڈ 13 کے یوڈی سی کی 31، گریڈ 11 کے ایل ڈی سی کی 77 اور گریڈ 7 کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی 37 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب پولیس میں بھی بھرتیوں کا اشتہار شائع کردیا گیا ہے ، پنجاب کے تمام اضلاع میں کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان، ڈرائیور کانسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹ کی گریڈ 7 کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔



















