Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحت کارڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

صحت کارڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت صوبے کی سو فیصد آبادی کے لئے مفت علاج بحال کر دیا گیا ہے۔

  اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ اس کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے، اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

متعلقہ خبریں