Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا رحیم یار خان کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو رحیم یار خان کے قریب جاری فیلڈ ایکسرسائز شمشیر صحرا کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ مستقبل کے جنگی تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کٹھن اور دشوار گزار آپریشنل ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے مشقیں کی جا رہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کی انٹیگریٹڈ فائر اور جنگی مینیورز کا مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا، مشقوں کے دوران الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی کمیونیکیشن صلاحیتوں کو زیر کرنے کے ساتھ ڈس انفارمیشن کیمپین کے توڑ کے لیے بھی انفارمیشن آپریشنز بھی ان مشقوں کا حصہ تھے۔

 آرمی چیف نے پورا دن ایکسرسائز ایریا میں گزارا جبکہ انہوں نے مشقوں میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ خبریں