Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدارتی انتخاب: پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل و دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، جمشید دستی اور فیصل جاوید نے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں جاری ووٹنگ کے دوران اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل میں شامل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سابق صدر آصف علی زرداری کے مقابلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کر رہے ہیں۔

جمشید دستی نے اپنا ووٹ ڈالا، وہ پی ٹی آئی کے حامی نعرے بلند کرتے نظر آئے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے صدراتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں