Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

(ن) لیگ نے مخصوص نشستوں کیلئے مزید نام الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 9 نام الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے سائرہ افضل تارڑ، بشریٰ بٹ، ہما چغتائی، مہ جبین عباسی، گلناز شہزادی کے نام الیکشن کمیشن میں دیے گئے ہیں جبکہ شمائلہ رانا، مریم اکرام، شازیہ فرید اور سیدہ آمنہ بتول کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لئے جمع کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 27 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فہرست میں نام ختم ہونے پر ن لیگ سے مزید نام مانگے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا تھا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 9 مخصوص نشستوں پر ن لیگ سے اضافی نام مانگ لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 9 مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی نو مارچ تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، مسلم لیگ ن اضافی ترجیحی فہرست نو مارچ تک جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارواں کی حتمی فہرست 20 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عبدالحفیظ کو ریٹرننگ افسرمقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں