Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں رمضان کا چاند آج نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا

محکمہ موسمیات کا پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چاند کی عمر11مارچ کو 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں