وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھر کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ کیا گیا ، سیکرٹری ہاؤسنگ نےکم آمدن والے لوگوں کے لئے اسکیم سے متعلق امور سے آگا ہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کم آمدن والے افراد کے لیے گھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کرنے اور اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے کہاکہ چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ہر شہری کے پاس اپنی چھت ہو، عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے ٹی اے،پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔



















