پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخوا کی نئی حکومت نے گریڈ اکیس کے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری لگانے کی سفارش کی اور کہا کہ ندیم اسلم کی بطور چیف سیکرٹری خدمات واپس لی جائیں اور گریڈ 21 کے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کیا جائے۔



















