Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کے بعد وزیر داخلہ کا بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی حمایت اور خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، صدر نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔

آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاہم صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں