دہشتگردی کے خطرہ کے پیشِ نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر دو ہفتے کے لئے پابندی لگادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی آئی جی جیل خانہ جات کی طرف سے جاری خط کے ذریعے لگائی گئی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات نے خط میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دشمن ملک کی حمایت سے کچھ گروپس اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر دہشتگردی کے واقعات کرسکتے ہیں ،خفیہ ایجنسیوں نے اڈیالہ جیل کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کے خطرات کی معلومات حاصل کی ہیں۔
خط کے متن کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے انٹرویوز پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے،13 اپریل کو اڈیالہ جیل کے اندر اوراردگرد بم ڈسپوزل سکواڈ سرچ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی ملاقاتیں فوری طورپر روک دی گئیں۔



















