Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کے لیے جمعیت علماء اسلام کی حمایت حاصل کر لی۔

 سینیٹ کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام سید  یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرے گی  اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں جے یو آئی ف کے امیدوار کو بلوچستان میں سپورٹ کرے گی۔

اس حوالے سے سید نیئر حسین بخاری نے یوسف رضا گیلانی، میر اعجاز جاکھرانی اور جمعیت علماء اسلام کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعیت کا جو وفد تشریف لایا وہ یہ درخواست کرنے آئے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں جے یو آئی ف کو سپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سپورٹ مانگی گئی ہے۔ آج یہ فیصلہ ہوا گفت و شنید سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں جے یو آئی ف کے امیدوار کو بلوچستان میں سپورٹ کرے گی ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسلام آباد کی سیٹ پر جمعیت علماء اسلام یوسف رضا گیلانی کو سپورٹ کرے گی ۔ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں گے ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے، ہمارے ممبر بلا مقابلہ آ جائیں گے۔

سید  یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک اچھا ماحول بنا رہے، ہمیں خوشی ہوئی کہ جمعیت علمائے اسلام کا وفد تشریف لایا، ہم نے دو تین مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، پارلیمنٹ کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

متعلقہ خبریں