Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فارم 47 سے بھی آگے دھاندلی کا نیا طریقہ اپنایا جارہا ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ فارم 47 سے بھی آگے دھاندلی کا نیا طریقہ اپنایا جارہا ہے۔

اسد قیصر نے ساتھی اراکین اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ری کاؤنٹنگ میں مجھے کوئی آراو کی جانب سے نوٹس نہیں دیا گیا، نامعلوم افراد کی جانب سے وہاں سے بیگز لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک لاکھ 17 ہزار ووٹوں کی عوام نے امانت دی، کہا گیا ہے کہ 20 سیٹوں کو ن لیگ کو دینا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ خدا سے نہیں ڈرتے؟ اسمبلی کی عزت ہی نہیں رہی بندر بانٹ کی جارہی ہے، چیف الیکشن کمشنرکو کہا گیا کہ اگر ایسا کریں تو سفیر بنائیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ انسان کا ایک وقار اور عزت ہوتی ہے، اگر یہی رہا تو ہم مزاحمت کی سیاست کریں، ہم 10 ایم این اے بھی رہے تو ہم مزاحمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ان کا نہیں کہ بندر بانٹ کر رہے ہیں، ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کی کوشش مت کریں، یہی ہوا تو پھر مذمت نہیں اب مزاحمت کریں گے۔

متعلقہ خبریں