وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان میں عوام کے لئے بڑے ریلیف کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھا کر رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملازمین کو فی ملازم یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس ملے گا۔
رمضان ریلیف پیکج کے تحت افطاری الاؤنس چاند رات تک دیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز نےعملدرآمد کیلئے زونل، جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔



















