اسلام آباد: ٹیکس آمدنی بڑھانے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس سے متعلق مذاکرات کا احوال سامنے آگیا ہے، مذاکرات کے پہلے دور میں ٹیکس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف نے تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی ٹیکس نظام جلد ختم کرنے اور صنعتوں کو مراعات کے لیےایف بی آر کے صوابدیدی اختیار منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کابینہ کے صوابدیدی اختیار بھی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ ٹیکس مراعات لاگت، فوائد کی تشخیص سے مشروط ہونی چاہئیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر منافع بخش تنظیموں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا کہا۔



















