اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی 19 رکنی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام کابینہ ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں متعلقہ وزارتوں کو سونپ دیں، تاہم وفاقی وزراء کے استعمال کے لیے سرکاری گاڑیاں دی گئی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ کے سینٹرل پول کار نے تمام سرکاری گاڑیاں بھجوا دی ہیں۔
وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن
چند روز قبل وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے انہیں دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کا بھی اضافی چارج ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دے دیا گیا، محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ اور ریوینیو مقرر کیا گیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی وزیر داخلہ مقرر کر دیے گئے ان کے پاس انسداد منشیات کا اضافی چارج ہوگا۔
احد چیمہ وفاقی وزیر اقتصادی امور مقرر اور اسٹیبلشمنٹ کا اضافی چارج ہوگا جبکہ قیصر احمد شیخ کو بحری امور اور ریاض پیرزادہ کو ہاؤسنگ کا قلمدان دے دیا گیا۔
مصدق ملک پیٹرولیم کے وفاقی وزیر ہوں گے جبکہ پاور ڈویژن کا اضافی چارج بھی ان کے پاس ہو گا، تاہم احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی وترقی کا قلمدان سونپ دیا گیا، عطا تارڑ وزیر اطلاعات ونشریات ہوں گے۔
مزیف پڑھیں: 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا
اعظم نذیر تارڑ کو قانون وانصاف کی وزارت کا قلمدان دیا گیا جبکہ رانا تنویر حسین کو صنعت اور صنعتی پیداوار کی وزارت دی گئی۔
اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیز اور افرادی قوت کی وزارت دی گئی جبکہ قیصراحمد شیخ کو وزارت میری ٹائم افیئرز تفویض کی گئی۔
ریاض پیرزادہ کووزارت ہاؤسنگ اینڈورکس دےدی گئی، عبدالعلیم خان وزیرنجکاری اور جام کمال خان وزیرتجارت مقرر کئے گئے ہیں۔
اویس احمد خان لغاری کو وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا جبکہ خالد مقبول صدیقی کو سائنس اینڈٹیکنالوجی کے ساتھ تعلیم کا اضافی قلمدان دیا گیا۔



















