Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا

سابق وفاق وزیر فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

 سابق وفاق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا توحکومت چلی جائے گی، مولانا فضل الرحمان نے چاہا تو پورا خیبر پختونخوا وفاق کیخلاف ہوگا، آصف زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے کسی ملک نے موجودہ حکومت کو مبارکباد نہیں دی، حکومت نے سعودی سفیر سے فون پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت 5 سال تو ہر گز نہیں چلتی، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت تو مئی تک بھی نہیں چل سکتی۔

متعلقہ خبریں