پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔



















