Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز جلد شروع کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی، ترجمان نے بتایا کہ سروس میں میوٹیشن، رجسٹریشن اور دیگرسہولتیں دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کیلئے خصوصی پراپرٹی ٹرانسفرسروسز میں ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر پارک اور روڈ سائیڈ اسمال جم بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کہا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں