Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کیلئے بُری خبر؛ الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ سنادیا

پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات پر دستخط کی درخواست مسترد کردی ہے۔

 الیکشن کمیشنر پنجاب نے صنم جاوید کے والد کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

 الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات پر جیلوں میں دستخط کروانا ہمارا اختیار نہیں۔

بعدازاں صنم جاوید کے والد نے کاغذات پر دستخط کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے سینیٹ الیکشن کےلیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی نے حامد خان، سعید زلفی بخاری، صنم جاوید اور یاسمین راشد کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں