امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت پورے پاکستان میں 30000 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارفن کیر کے بچوں کو باہمت بچے قرار دیا گیا ہے، بچوں میں خوشی بکھیرنے کا یہ ایک منفرد طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں 10 کے قریب کلیسٹر بنے ہے جو الخدمت کے زیر اہتمام ہے، یتیم بچے کوئی معمولی بچے نہیں ہیں، آج یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ 2200 بچوں کو عید کی خریداری کرائی جائے، یہ بچے اپنی مرضی اور پسند سے خریداری کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ الخدمت پورے پاکستان میں 30000 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہا ہے، جماعت اسلامی صرف انتخابات میں نظر نہیں آتی، ہم پورے سال عوام کی خدمت کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس موقع پر غزہ کے بچوں کا ذکر بھی ضروری ہے، اسرائیل اپنا ظلم اور زیادتی جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل اپنی شکست کا بدلہ معصوم بچوں سے لے رہا، امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہمیں اس موقع پر غزہ کے باہمت لوگوں کو یاد کرنا چاہیے۔



















