Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد میں ایک دانش اسکول قائم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تین دانش اسکول قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈنگ اسکولز میں معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے 1000 ذہین طلباء کو داخلہ ملے گا، طلباء کو جدید ترین انفراسٹرکچر اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے بہترین فیکلٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں