Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں شاندار تقریب کا انعقاد

سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے اعزاز میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، سینڈیکیٹ ممبر پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان اور فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

 

ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بطور وزیر صحت بے مثال خدمات سر انجام دی ہیں، محسن نقوی نے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے انتہائی سنجیدگی سے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کا ایک بار پھر موقع فراہم کیا ہے، نظامِ صحت کی بہتری کیلئے میری خدمات ہمیشہ حاضر ہیں۔

ان کا کہنا تھا اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر پنجاب کی عوام کی خدمت کریں گے۔

سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو خوش آمدید کہنے کیلئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں